سابق ایم پی اے شہریار شر حملہ کیس، انکوائری رپورٹ پیش، شکور لاکھو اور احمد خان سیلرو کے نام کیس سے خارج،
میرپورماتھیلو سابق ایم پی اے شہریار شر پر حملے اور اس کے ساتھی علی محمد شر کے قتل کے کیس کی ای ٹی سی کورٹ میرپورماتھیلو میں سماعت
تفصیل:
جاچ افسر احمد علی ھالپوٹو نے کیس کا حتمی چالان پیش کیا۔ جاچ افسر نے کیس میں نامزد احمد خان سيلرو اور ایس ایچ او شکور لاکھو کے نام کیس سے خارج کر دیئے۔
فرینک رپورٹس آنے اور کیس کی تحقیقات کے دوران احمد خان سيلرو اور ایس ایچ او شکور لاکھو کی ملوث ہونے کی کوئی شہادت نہ ملنے پر دونوں کے نام کالعدم قرار دے کر کیس سے خارج کر دیئے گئے۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران کیس کا جانچ افسر، جوابدار احمد خان سيلرو اور گرفتار ایس ایچ او شکور لاکھو، شاہنواز سيلرو، رحیم بخش سيلرو اور اسد بھٹو عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
میرپورماتھیلو کی عدالت میں ایک بہت اہم مقدمے کی سماعت ہوئی۔
یہ مقدمہ ایک سابق ایم پی اے شہریار شر کے اوپر ہوئے حملے اور ان کے ساتھی علی محمد شر کے قتل کے بارے میں ہے۔
کیس کی تحقیقات کرنے والے افسر نے عدالت میں ساری تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں دو لوگوں احمد خان سيلرو اور ایس ایچ او شڪور لاکو پر الزام لگایا گیا تھا لیکن تحقیقات کے بعد ان دونوں کو بری قرار دے دیا گیا کیونکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔
جب عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی تو تمام لوگ جو اس کیس میں ملوث تھے وہ عدالت میں حاضر ہوئے۔
اس دوران عدالت میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
Comments
Post a Comment