خانپور مہر کے قریب تیز رفتار کار بمبلی مائن میں گر کر تین افراد جاں بحق

خانپور مہر کے قریب تیز رفتار کار بمبلی مائنر میں گر جانے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ فوت ہونے والوں میں دو افراد فقیر الیاس مڱریو اور وجاہت مڱریو کا تعلق ٹھکراٹو سے اور ایک شخص موچارو مهر کا تعلق خانگڑھ سے ہے۔ رات گئے کار بمبلی مائن میں گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد پانی میں ڈوب گئے۔ دو افراد کو زندہ حالت میں نکالا گیا جن کا تعلق شہدادپور سے ہے۔ جبکہ باقی تین افراد لاپتہ تھے۔ شہریوں نے مقامی تالابوں میں تلاش کر کے تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال پہنچائی ہیں۔ کار سوار سردار گڑھ کے علاقے میں دعوت پر جا رہے تھے۔