ڈاکو سرگرم، پولیس غائب، تین لوگ اغوا

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا راج، پولیس مکمل ناکام نظر آ رہی ہے گزشتہ رات گہری رات کو ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے گاؤں لانگو میں ایک پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر تین ملازمین کو ہتھیاروں کے زور پر اغوا کر لیا۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ملازمین پر تشدد بھی کیا۔ ڈاکوؤں نے کافی دیر تک یہ کارروائی کی اور پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس وقت پر واقعہ کی جگہ نہیں پہنچی جس کی وجہ سے ڈاکو آسانی سے فرار ہو گئے۔ جن تین افراد کو اغوا کیا گیا ہے ان میں ارباب ملک، مبین علی اور شعبان چاچڑ شامل ہیں۔ اغوا کی اس واردات کے خلاف پٹرول پمپ پر کام کرنے والے اغوا شدہ افراد کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے۔ ۔