گھوٹکی اور ميرپور ماٿيلو کے ماسٹر پلان پر مشاورتي سیمینار کا انعقاد

گھوٹکی اور ميرپور ماٿيلو کے ماسٹر پلان پر مشاورتي سیمینار کا انعقاد ميرپور ماٿيلو: ڈائریکٹوریٹ آف اربن ریجنل پالیسی اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے گھوٹکی اور ميرپور ماٿيلو شہر کی ترقی اور ماسٹر پلان کے حوالے سے ضلعي کونسل ہال ميرپور ماٿيلو میں ایک مشاورتي سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم این اے علی گوہر خان مهر، چیئرمین پٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی عبدالباري خان پتافی، وائس چیئرمین ضلع کونسل بابر خان لنڈ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی، ڈائریکٹر جنرل یو آر پی ایس پی امتیاز بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹرن ذوالفقار کمبر، نائلہ حق، عزيما ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیال داس راٹھوڑ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے علی گوہر خان مهر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ضلع کے اہم شہر گھوٹکی اور ميرپور ماٿيلو کو ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں کی ترقی کے لیے جامع پلان بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس کا اثر پڑے اور یہاں کے شہریوں کو بنیادی سہولیات مل سکیں جو ان ...