Posts

Showing posts with the label Pakistan Finance

پاکستان سرمایہ کاری اور درآمدات و برآمدات میں اضافہ، پانچ مہینوں میں رکارڈ ترقی

Image
وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ جاری کیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں برآمدات اور درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس مالی سال میں برآمدات 33.6 فیصد بڑھ کر 5 مہینوں میں 14.77 بلین ڈالر ہو گئی ہیں۔ درآمدات میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 42.2 فیصد بڑھ کر 7.2 بلین ڈالر ہو گئی ہے اور ایف بی آر کی آمدنی میں 23.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نان ٹیکس ریونیو میں 101.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چار مہینوں میں مالی خسارہ 495 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ زراعت کے شعبے کو قرضوں کی مد میں 8.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جولائی سے نومبر تک مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد سے کم ہو کر 4.9 فیصد رہ گئی ہے۔ پانچ مہینوں کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.02 فیصد کا اضافہ ہوا ہے