قومی شاہراھ میرپور ماتھیلو حادثہ، ایک جانبحق

میرپور ماتھیلو: قومی شاہراہ پر ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، ایک شخص جاں بحق اسلام خان لاشاری، سوبھارو لاشاری کا رہنے والا، جب روڈ کراس کر رہا تھا تو اچانک ایک ٹرالر نے اس کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ شہریوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال میرپور مات ھیلو منتقل کر دیا۔ ہسپتال کے عملے نے ضروری کارروائی کے بعد لاش وارثوں کے حوالے کر دی۔ لاش کے گھر پہنچنے پر گھر میں ماتم اور شور شرابہ مچ گیا۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی اطلاع پر حادثے کی جگہ پر پہنچ کر لاش کو اٹھا کر سول ہسپتال میرپور ماٹھیلو منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہو گیا ہے۔