میرپور ماتھیلو دوکان آگ کی لپیٹ میں، لاکھوں کا نقصان
ميرپور ماتھيلو شہر میں پرانی مسو واہ کے قریب عارف علی کی کمپیوٹرز کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دکان میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ٹاؤن انتظامیہ کو فون کرنے کے باوجود فائر بریگیڈ کی گاڑی نہیں پہنچی۔ شہر کے لوگوں نے اپنی مدد سے آگ پر قابو پایا لیکن دکان میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ پولیس اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑی بات یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی کی فائر بریگیڈ عملہ آخر تک نہیں پہنچا جس کی وجہ سے دکاندار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ دکان میں شارٹ سرکٹ ہوا تھا
Comments
Post a Comment