ڈہرکی، مغوی بازیاب، تاوان دیا گیا، پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلے کا دعویٰ
ڈھرکی میں ایک مہینہ قبل ڈھیرکی تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والے دو مزدور کو قبائلی کوششوں کے بعد بازیاب کرایا گیا ہے۔ ایک مہینہ قبل ماڑی گیس کی کنویں سے ڈاکو مصطفی راجڑی اور اسد راجڑی کو اغوا کر لیا گیا تھا جن کو قبائلی کوششوں کے بعد بازیاب کرایا گیا ہے۔ نوجوانوں کی بازیابی کے بعد گھوٹکی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مقابلے کے بعد اغوا شدہ افراد کو بازیاب کرایا ہے۔ ایس ایچ او سرحد نے دعوی کیا ہے کہ اغوا شدہ افراد کو کچے کے علاقے آچر پتن سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ دونوں اغوا شدہ افراد اس وقت سرحد تھانے میں موجود ہیں۔
Comments
Post a Comment