مغوی دھرنا اور معاشرہ

سندھ کی اغوا انڈسٹری ایک ایسا کاروباری طریقہ ہے جو کئی دہائیوں سے جاری ہے، مانا تو یہ جاتا ہے کہ اس کے کارندے فقط ڈاکو ہیں مگر انکے پیچھے کئی اسٹیک ہولڈرز کہ ہاتھ ہو سکتے ہیں، عام رائے تو یہ بھی ملتی ہے کہ پولیس وڈیرے اور باقی انتظامیہ شامل جرم ہے، یہ کہانی 70 دہائی سے میں عروج پا چکی تھی پھر وقتاً فوقتاً کم ہوتی اور بڑھتی رہی گویا یہ کرپٹوکرنسی جیسی کوئی ٹریڈنگ ہے جس کا گراف چڑھتا اور کم ہوتا رہتا ہے۔
موجودہ حالات ایسے ہی کہ کندھکوٹ کشمور شکار پور جیکب آباد سمیت گھوٹکی کے اندر سیکڑوں لوگ اغوا برائے تاوان اور بھتہ کے لیے مغوی بنے ہوئے ہیں، افسوس تو یہ کہ ان میں سے دو مغویوں کو تاوان نہ ملنے پر قتل بھی کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی سے اغوا ہونے والوں میں سے ایک غیر مسلم (ہندو) نوجوان ریتک کمار بھی ہے جس کا تاوان سننے میں آتا ہے کہ ایک کروڑ تک بھی مانگا گیا ہے جو اسکی طاقت سے بہت اوپر ہے۔ وہی سول سوسائٹی وڈیرے انتظامیہ پولیس سب خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں فقط دو ایک نوجوان جو سرگرم ہیں ان میں سر فہرست مشہور صحافی نصر اللہ گڈانی اور یوتھ ایکٹوسٹ محمد عمار دایو ہیں جو ایک ہفتے سے مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھے ایس پی آفیس میرپور ماتھیلو کے باہر بیٹھے ہیں۔ ان نوجوانوں کع مطالبہ ضلع گھوٹکی سے بدامنی کو جڑ سے ختم کرنا اور گھوٹکی کے مغویوں کو بغیر تاوان کے واپس کروانا ہے۔ وہ نوجوان دن رات وہیں ہیں، یہاں تک ان کا سونا بھی ایس پی آفیس کے باہر ہے مگر افسوس ضلع کے بڑے کرتا دھرتا جن میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور الیکٹیڈ وڈیرے اور سیاسی فگرز میں سے کوئی بھی ابھی تک اس دھرنے والوں کے پاس نہیں آئے۔۔
یہ دھرنا دو لوگوں کا نہیں بلکے ایک معاشرے کا ہے جو ابھی تک فقط محدود لوگوں تک محیط ہے اور باقی اپنی معمول کی زندگی گذار کر دھرنے سے دور ہیں سندھ میں نئی بننے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے جو 2 دہائیوں سے کر رہے نے ابھی تک کوئی خاطر خواہ پالیسی نہیں جوڑی نہ ہی کوئی بیانیہ جاری کیا ہے۔ اس موقع پر نوجون اور معاشرے کو جو کچھ کرنا تھا وہ ایک سوالیہ نشانہ بن کر رہے گیا ہے اور فقط ایک دو افراد بلا آخر تھک ہی جائیں گے اور معاشرے میں کوئی آواز اٹھانے والا نہیں رہے گا۔۔ کیوں ن
ہ ہم سب ملکر اس دھرنے کو کامیاب بنائیں اور سب کی شرکت لازم قرار دیں۔۔ شکریہ

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ڈہرکی، گھوٹکی، نوجوان کا سر کاٹا گیا، لاش کے ٹکڑے ملے

ڈاکٹر سحر نائچ پر ایف آئی درج

عدالت کا بڑا فیصلہ، نیا موڑ، شکور لاکھو اور احمد خان سیلرو چالان